رحیم یارخان:یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور آٹے کی سپلائی بند ٗ صارفین دربدر

 رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور آٹے کی سپلائی بند،وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اور وافر مقدار میں اشیاء کی دستیابی کا دعویٰ جھوٹ ثابت ہوگیا،اشیائے ضروریہ کی قلت بدستور برقرار ہے،سستا گھی اور آٹا نایاب ہوگیا،ذرائع کے مطابق رحیم یارخان شہر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ ایک ماہ سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہے،شہری سستے آٹے اور گھی کی خریداری کیلئے ایک سے دوسرے یوٹیلیٹی سٹورز پر چکر لگانے پر مجبور ہیں،خریداری کیلئے جانے والی خواتین بشریٰ بی بی،نوشین بی بی،امبرین بی بی،ماریہ شاہ،شازیہ اقبال،نائلہ احمد،مسکان خان،یاسمین بی بی و دیگر نے''نوائے وقت'' کو بتایا کہ ہم مہنگے داموں اوپن مارکیٹ سے اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں،انہوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز سے نوٹس لینے اور یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی،چینی اور آٹا کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...