ملتان (جنرل رپورٹر)تھیٹروں میں زیر نمائش ڈراموں کے اوقات کار میں نظرثانی کیلئے فن کاروں کے وفد زوار حسین بلوچ، اسلم شہزاد، اقبال بھٹی،کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی بچت کی مہم سے ڈراموں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے جسکی وجہ سے انہیں سخت مالی نقصان کا سامنا ہے۔ رات کے وقت صرف دو گھنٹے کیلئے تھیئٹرز نمائش کیلئے کھولے جاتے ہیں لہذا تھیٹروں کے سابق اوقات کار بحال کیے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے فنکاروں کے آنے والے وفد کو واضح کر دیا کہ حکومت کی طرف سے جو اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں اسی کے مطابق ڈراموں کی نمائش کو یقینی بنایا جائے۔ جس پر وفد مایوس واپس لوٹ آیا۔
ڈپٹی کمشنر سے ہدایتکار زوار حسین بلوچ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ٗ مسائل بتائے
Jun 26, 2022