صبور علی کی میک اپ آرٹسٹ کنزہ ہاشمی ہیں؟

کراچی (آئی این پی )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے صبور علی کیساتھ دوستی کا حق ان کی میک اپ آرٹسٹ بن کر ادا کر دیا۔کنزہ ہاشمی اور صبور علی کی دوستی کے بہت چرچے ہیں، دونوں اداکارائیں اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنی ایک ساتھ دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔کنزہ ہاشمی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے ایک دلکش ویڈیو پوسٹ کی جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کنزہ اپنی دوست صبور کو مزید خوبصورت بنانا چاہتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن