اسلام آباد(کامرس ڈیسک)سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے عوامی مشاورت کے لیے 'کنورٹیبل ڈیٹ سکیوریٹیز(CDS) کے بذریع رائٹ شیئرز اجراء کے لیے مسودہ ریگولیٹری فریم ورک عوام کی رائے کے لیے شائع کر دیاہے ۔یہ ریگولیٹری فریم ورک ایسا طریقہ کار وضع کرتا ہے جس کے ذریعے لسٹڈکمپنیاں ،موجودہ شئیر ہولڈرزسے کنورٹیبل ڈیٹ کی شکل میں فنڈز اکٹھا کر سکیں گی۔موجودہ ضوابط کے مطابق کنورٹیبل ڈیٹ یا تو عوامی پیشکش کے ذریعے یا پرائیوٹ پلیسمنٹس کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے۔ مجوزہ فریم ورک کے تحت، لسٹڈ کمپنیاں موجودہ شیئر ہولڈرز کوکنورٹیبل ڈیٹ جاری کرسکیں گی۔مجوزہ فریمورک کمپنیوں کو موجودہ شئیر ر ہولڈر کے ذریعے بروقت اور کم لاگت پرسرمایہ کاری حاصل کرنے کے قابل بنائے گا اور بیرونی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں پر انحصار میں کمی لائے گا۔ شیئر ہولڈرز کے لیے یہ ایک اضافی سرمایہ کاری کا راستہ بھی فراہم کرے گا اور ڈیٹ انسٹرومنٹ/سکوک کو شیئر ز میں تبدیل کرنے کا اختیار بھی برقرار رکھے گا۔بورڈ آف ڈائریکٹرز ایک ٹرم شیٹ/ لیٹر آف آفر کے ذریعے مخصوص کٹ آف تاریخ پر شیئر ہولڈنگ کی تعداد کے تناسب سے موجودہ ممبران کے درمیان CDS جاری کر سکیں گے۔ اس کے لیے ایس ای سی پی کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ڈسکلوثر پر مبنی نظام کے مطابق آفر لیٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کی ویب سائٹ پر عوام اور ریگولیٹرز سے تبصرے طلب کرنے کے لیے شائع جائے گا۔ ممبران جو سبسکرائب نہ کرنا چاہیں وہ PSX پر لیٹر آف آفر ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ اگر ایشو سائز کا 80% سبسکرائب نہ کیا گیا اور اشوئر کے پاس کوئی متبادل فنانسنگ کا انتظام نہ ہو تو رائٹ آفر منسوخ کر دی جائے گی۔رائٹ شیئرز کے ذریعے کنورٹیبل ڈیٹ سکیوریٹیز بہت سے ممالک میں مقبول ہیں اور اسے دوسرے فنانسنگ طریقوں کے مقابلے میں وقت اور لاگت کے لحاظ سے فنانسنگ کا ایک بہتر متبادل سمجھا جاتا ہے۔رائٹ شیئرز کے ذریعے کنورٹیبل ڈیٹ سکیوریٹیز کے اجراء کے عمل کا تفصیلی مسودہ ریگولیٹری فریم ورک ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ صارفین کی آسانی کے لیے کانسیپٹ نوٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔اسٹیک ہولڈرز 8 جولائی 2022 تک ڈرافٹ ریگولیٹری فریم ورک پر اپنی رائے cdsfeedback@secp.gov.pk پر شیئر کر سکتے ہیں۔