قومی، صوبائی اسمبلی کے امیدوار اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر )امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ آمدہ انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کے پارلیمانی بورڈ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دفتر سید مودودی بلڈنگ میں ضلعی انتخابی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں راولپنڈی ضلع سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی، ضلعی انتخابی کمیٹی کے سربراہ اور نائب امیر ضلع سید عزیر حامد نے کمیٹی کے کام اور جملہ امور کے بارے میں بریفنگ دی  اور کہا کہ قومی و صوبائی کے امیدواروں کا ماہانہ جائزہ اجلاس ہو گا،سید عارف شیرازی نے کہا کہ  جماعت اسلامی نے عوامی نمائندگی کے لئے صاف ستھرے کردار کے افراد کو  نامزد کیا ہے۔ عوام سابقہ نا اہل حکومت کی طرح موجودہ بھان متی کے کنبے سے بھی سخت نالاں اور ناراض ہیں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کو حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...