اسلا م آباد( خصوصی رپو رٹر )پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ویلی 4کے سابق امیدوار حمزہ مجید بزمی نے کہا ہے کہ ویلی4 سے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن جاوید بٹ کا سٹیٹ سبجیکٹ مہاجرین جموں و کشمیر جعلی ہے، کمشنر بحالیات اس پر ایکشن لے کر ان کے سٹیٹ سبجیکٹ کو منسوخ کرے۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ویلی 4کے سابق امیدوار حمزہ مجید بزمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ویلی4 سے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن جاوید بٹ کا سٹیٹ سبجیکٹ مہاجرین جموں و کشمیر جعلی ہے انہوںنے نے 2016میں مہاجرین جموں وکشمیر کاسٹیٹ سبجیکٹ جعلی طریقے سے حاصل کیا تھا اور اس پر انہوںنے نے حلقہ ویلی 4 روالپنڈی سے2021 کا الیکشن لڑا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید بٹ نے سٹیٹ سبجیکٹ کے حصول کیلئے جو دستاویزات محکمہ بحالیات کو جمع کروائی تھیں وہ تمام جعلی تھیں۔