روہڑی (نامہ نگار) پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مبین جتوئی نے پیپلزپارٹی پر پری پول رگنگ کیالزامات عائد کردیئے ،سندھ میں پیپلزپارٹی نے من پسند آر اوز تعینات کرائے ہیں جو پیپلزپارٹی رہنمائو ں کے گھروں کی حاضری بھر رہے ہیں ، مبین جتوئی نے جتوئی ہائوس ملٹری روڈ پر پی ٹی آئی رہنمائوں بلال سومرو ،ایڈوکیٹ ظہیر بابر ،ماجد ڈنور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ پر الزام لگایا کہ اس نے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی پری پول رگنگ شروع کردی ہے اس نے من پسند آر اوز لگوائے ہیں جو پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کے گھروں کے چکرلگا رہے ہیں اور ان کے ایما پر پولنگ اسٹیشن تبدیل کیے ہیں فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا گیاہے ان کا کہنا تھا یہ لوگ سندھ میں پندرہ سال سے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے آرہے ہیں اوربھٹو کے نام پر عوام سے ووٹ لے کر ان کو بیوقوف بناتے آرہے ہیں سکھر میں میونسپل کارپوریشن کا پیسہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے استعمال کیا گیاہے جس پرخاموش نہیں بیٹھیں گے مخالفین اب الٹی گنتی شروع کردیں ہمارے پولنگ ایجنٹس کل فارم 11 لیے بغیر پولنگ اسٹیشن سے باہر نہیں آئیں گے ان کا کہنا تھا کہ سکھر کا سید ہائوس اسکول کی پراپرٹی پربنا ہے اور اب شیخ ہائوس نے صرف تین دن میں واپڈا کی پراپرٹی اپنے نام کرائی ہے جس کے تمام ثبوت ہمارے پاس ہیں جو ہم۔ایف آئی اے اور نیب کوپیش کریں گے۔
پی ٹی آئی کے پیپلز پارٹی پر پری پول رگنگ الزمات
Jun 26, 2022