ہسپانوی انکلیو میں داخلے کے دوران بھگڈر مچنے سے 18 افراد ہلاک

Jun 26, 2022

رباط (شِنہوا)افریقہ میں ہسپانوی انکلیو شہر ملیلہ اور مراکش کے مابین سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران بھگڈر مچنے سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے ، گزشتہ روز 2 ہزار سے زائد سب صحارن مہاجرین نے سرحد عبورکرنے کی کوشش کی تھی۔مراکش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی میپ نے اس سے قبل ایک خبر میں کہا تھا کہ 5 مہاجر ہلاک اور 76 دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ 140 مراکشی سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ شب جاری کردہ ایک رپورٹ میں صوبہ نادور کے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ زخمی ہونیوالے مہاجرین میں سے مجموعی طور پر 13 افراد بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے جس سے اموات کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ مراکشی سیکورٹی فورسز نے اس وقت مداخلت کی جب مہاجرین نے ہسپانوی شہر کو مراکش سے الگ کرنیوالی باڑ کو کاٹنے یا پھلانگنے کی کوشش کی۔انکلیو میں موجود ہسپانوی حکام نے بتایا کہ انکلیو تک پہنچنے میں کامیاب ہونیوالے 130 افراد کے علاوہ زیادہ تر مہاجرین کو زبردستی واپس بھیج دیا گیا ہے۔
ہسپانوی

مزیدخبریں