لسبیلہ (نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی نے انسدادِ منشیات پولیس سنٹر سکھر کا دورہ کیا وفاقی وزیر کو اے این ایف کے متعلقہ حکام نے انسدادِ منشیات کے حوالے سے اقدامات اور صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں انسدادِ منشیات ایک چیلنج ہے اور اس کے لیے زندگی کے ہر شعبے سے عوام کی شمولیت ضروری ہے وفاقی وزیر نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے خصوصی کوششوں پر زور دیا سندھ حکومت کے تعاون سے جلد ہی منشیات کے عادی افراد کے لیے علیحدہ بحالی سنٹرز قائم کریں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ملک کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جائے۔
سندھ میں انسدادِ منشیات چیلنج ہے: شازین بگٹی
Jun 26, 2022