گوادر، اور گرد نواح مین پانی کی شدید قلت ، عوام کو کوسٹل ہائی وے پر دھرنا 

گوادر (بیورو رپورٹ) گوادر دربیلا اور ملحقہ علاقوں میں پینے کے پانی کی  شدید قلّت کا سامنا ہے جس پر  مکینوں  نے زبردست  احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق عوام نے پانی کی قلت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے  نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کوسٹل ہائی پر دھرنا دیکر ٹریفک  معطل کردی جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں درنوں طرف پھنسی رہیں ۔ احتجاجی مظاہرین نے اپنے علاقے میں پانی کی شدید قلت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی نااہلی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔انہوں  نے کہا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہیں لیے اور علاقہ مکینوں کو درپیش پانی کا بحران حل نہیں کیا گیا تو آئندہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...