حکمران آئی ایم ایف کے چکروں سے نکلیں: طاہرڈوگر، شریف الدین قذافی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے چکر سے نکل کر عوام کو بھوک وافلاس سے بچائیں، حکومت عوام کو ریلیف دیئے بغیر معاشی ترقی کی طرف نہیں جاسکتی،معاشی ترقی کیلئے پوری دنیا میں غریبوں،مزدوروں اور کسانوں کو سہولیات مہیاکی جاتی ہیں،حکومتی معاشی سخت پالیسیوں اور مہنگائی کی وجہ سے فیکٹریاں بند ہورہی ہیں جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔سردار محمد طاہر ڈوگر ،محمدشریف الدین قذافی ، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، مفتی سلیم نقشبندی اور غلام محی الدین جلالی نے کہا کہ تاجر احتجاج پر مجبور ہیں حکومت سنجیدگی کے ساتھ تاجروں اور فیکٹری مالکان کو ٹیکس دینے کی سہولیات فراہم کرے،مہنگائی کے سبب خود کشیوں میں اضافہ اور غریب بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...