جھبراں (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما رانا ممتاز محمود مون خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بے نظیر کی تصویر ہیں سیاست میں شدت پسندی پی ٹی آئی کے چیئرمین کی یاوہ گوئی کی وجہ سے ہے سیاست میں اعلیٰ اخلاقی روایات کا فروغ معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے مگر پی ٹی آئی نے اخلاقی و جمہوری روایات کا جنازہ نکال کر جس بدکلامی و بداخلاقی کے کلچر کو بڑھاا دیا ہے وہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، اپنے ایک بیان میں رانا ممتاز محمود مون خان نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں نوجوان پی پی پی کاہراول دستہ ہوںگے۔