بی جے پی رہنمائوں نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات پر حملہ کیاہے، مفتی بلال قادری

Jun 26, 2022

کراچی (سٹی ڈیسک )تحریک پیغام اسلام پاکستان کے امیر مفتی محمدبلال قادری نے کہاہے کہبی جے پی کے رہنماؤں نوپور شرمااور نوین کمار چندال نے نبی مکرم ﷺ کی شان میں گھٹیا الفاظ استعمال کر کے د نیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے عقیدے اور ایمان پر حملہ ہے۔  بھارت کی اس حرکت پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کاابھی تک اجلاس طلب نہ کرناافسوس ناک ہے۔یہ باتیں انہوں نے مرکزی جامع مسجدمصطفی شیرشاہ کالونی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کی بنیاد ہے،امت مسلمہ کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، مسلمان ناموس رسالت کے تحفظ کی خاطر ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں،اگر توہین رسالت کے واقعات کو نہ روکا گیا تو عالمی امن برقرار نہیں رہے گالہٰذابھارتی حکومت ہوش کے ناخن لے اور گستاخان کو کیفرکردارتک پہنچائے۔انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کے حکمران بھارت میں ہونے والے گستاخانہ عمل کے خلاف مشترکہ آواز اٹھائیںاورہندوستانی حکومت توہین رسالت کے مجرموں کو مسلمانان عالم کے جذبات مجروح کرنے سے روکے۔انہوں نے کہاکہ گستاخان رسول کو عذاب الٰہی سے دنیاکی کوئی طاقت نہیں بچاسکتی،نبی کریم ﷺ کی عزت وناموس پر حملے ناقابل برداشت ہیں، حرمت رسول کی پاسبابی فرض ہے اور اگر اس سلسلے کو فوری نہ روکاگیااور گستاخی کے مرتکبین کو سزانہ دی گئی تومسلمان حرمت رسول کی پاسبانی کے لئے میدان میں آئیں گے ۔انہوں نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیاکہ وہ متحد ہو کرہندوستان کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کریںاور اقوام متحدہ انسداد توہین رسالت کے لئے مؤ ثر قانون سازی کرے۔انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو یکجااور متحدہوکر عالمی استعمارکے خلاف میدان میں آناہوگا، ناموس مصطفیٰ ﷺ پر مرمٹناعاشقان مصطفیٰ کا شیوہ ہے، شہدائے ناموس رسالت غازی علم الدین ، غازی عبد القیوم ، غازی ممتاز قادری، غازی عامر عبد الر حمن چیمہ جیسے عاشقان رسول ہمارے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی استعمار جان لے غلامان مصطفیٰﷺظلم اور جبر مسلمانوں کو جھکانہیں سکتے، قوم ناموس رسالت کے لئے میدان میں نکلنے کے لئے تیار رہے، غلامان مصطفیٰﷺ توہین رسالت ہر گز برداشت نہیں کریںگے۔
مفتی بلال قادری

مزیدخبریں