سسکو CISCO کے ساتھ آئی ٹی کے شعبہ میں الخدمت کا معاہدہ 

کراچی (سٹی ڈیسک )الخدمت کا عالمی ادارے سسکو SISCOکے ساتھ آئی ٹی کے شعبہ میں اشترک کا معاہدہ طے پا گیا ۔ہفتے کو الخدمت کے مرکزی دفتر میں معاہدے کی سادہ تقریب منعقد ہوئی۔معاہدے پر الخدمت کی جانب سے ڈائریکٹر مواخات پروگرام یوسف محی الدین اور سسکو 
SISCO کے ریجنل پروگرام منیجر سند ھ وپنجاب آصف حسین نے دستخط کیے۔ اس موقع پر چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی و منیجر آئی ٹی سید محمد عامر ودیگر ذمہ داران موجود تھے ۔معاہدے کے مطابق الخدمت سسکو کے ساتھ مل کر ووکیشنل ٹریننگ کے ساتھ اسکول کی سطح پر آئی ٹی کی تعلیم دے گی ۔اس پروگرام کے تحت اساتذہ کی تربیت ،نصابی مواد کی فراہمی ،بچوں کی تربیت اور آئی ٹی کے میدان میں بچوں کی صلاحیتیںپروان چڑھا نے میں کردارادا کیا جائے گا اور ساتھ ہی ووکیشنل اور آئی ٹی کورسز کرنے والوں کو ملازمتوں کے حصول میں معاونت فراہم کی جائے گی ۔اس موقع پر چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ الخد مت اس معاہدے کے تحت ووکیشنل تربیت کے ساتھ اسکول کی سطح پر بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم دے گی ۔اس کے لیے چھ ماہ سے ایک سال کے کورسز کروائے جائیں گے ۔نئی نسل کے لیے آئی ٹی کا شعبہ نیا میدان عمل ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ نئی نسل کو اس میدان میں تربیت فراہم کرتے ہوئے پاکستان میںموجود استعداد کو سامنے لائیں اور دنیا بھر میں اجاگر کریں۔اس پروگرام سے کراچی کے سیکڑوں طلبہ وطالبات کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت نئی نسل میں آئی کی تعلیم کو فروغ دے کرانہیں معاشی طور پر خودکفیل بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔آصف حسین نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ الخدمت کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے ۔سسکو آئی ٹی کا عالمی ادارہ ہے جو آئی ٹی کی تعلیم کے ذریعے نئی نسل کو بہترین مستقبل کی راہ دکھا رہا ہے ۔انشاللہ الخدمت کے ساتھ مل کر ہم اسکو ل کی سطح پر آئی ٹی کی تعلیم کو عام کریں گے ۔انہوں نے مزید کیا کہ اساتذہ کی تربیت کے ساتھ ساتھ الخدمت کے زیر انتظام اسکولوں کو بھی سسکو اکیڈمیز بنا کر ان میں ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی ۔
سسکو معاہدہ

ای پیپر دی نیشن