کراچی (پی پی آئی) خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات برداشت نہیں۔خواتین کو با اختیار بنانے ، انکے حقوق اور صنفی مساوات اور کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلاف ہر ادارے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر ہر صورت عملدر آمد ہونا چاہیے۔پی پی آئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ خان نے آگاہی سیشن میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا منشور ہے کہ ہراسیت اور وراثتی و ملکیتی جائیداد میں حق چھن جانے کے خوف کو دبانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئیسکو میں خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں اوران میں مزید بہتری لانے کی کوششیں کی جار ہی ہے۔
خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات برداشت نہیں، کشمالہ خان
Jun 26, 2022