لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین بریڈ مین ظہیرعباس کے بھائی صغیر عباس نے کہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر بدستور آئی سی یو میں ہیں۔صغیر عباس نے بتایا کہ ظہیر عباس کے گردوں کی تکلیف میں کمی نہیں آسکی ہے، گردوں کی تکلیف کی وجہ سے ڈائیلیسز پر ہیں، ظہیر عباس کو آکسیجن کے ذریعے سانس دی جارہی ہے۔ظہیر عباس سے دو دن پہلے ان کی بیٹی حبا نے ویڈیو پر چند منٹ بات کرائی تھی، ظہیر عباس کی طبیعت میں مکمل بہتری نہیں آئی، دعاؤں کی درخواست ہے۔
ظہیر عباس کی طبیعت بہتر نہ ہوسکی بھائی نے دعاؤں کی اپیل کردی
Jun 26, 2022