بلد یاتی انتخابات کیلئے جرات مند قیادت کو میدان میں اتارا ہے، میاں اسلم 

 اسلام آباد (نا مہ نگار)جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کی ضلعی و زونل سیاسی کمیٹیوں کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم بھی اجلاس میں شر یک ہو ئے ، اجلاس میںاسلام آباد میں ہو نے والے بلد یاتی انتخابات کی تیاریوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا نے جماعت اسلامی نے اسلام آباد میںبلد یاتی انتخابات کے لیے صا لح ، دیانت دار اور جرات مند قیادت کو میدان میں اتارا ہے جو عوام کے جذبات اور احساسات کی حقیقی تر جمانی کر تے ہو ئے اسلام آباد کو حقیقی معنوں میں اسلام آباد بنائیں گے ،ملک میں بر سر اقتدار رہنے والی تینوں جماعتوں کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں،، قوم کے لیے جماعت اسلامی واحد آپشن ہے، ہمارا یہ عہد ہے کہ اقتدار میں آ کر انصاف اور قانون کی بالادستی قائم کریں گے، نظام تعلیم کو جدید اسلامی اصولوں پر استوار کیا جائے گا، عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔ نصر اللہ رند ھاوا نے کہا قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اورغریب کوخوشحال بنانے کا عزم لے کر میدان عمل میں نکلے ہیں، ملکی مسائل کے حل اور عوام کو مشکلا ت کے دلدل سے نکلنے کے لیے عوام کو آئندہ انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کا میاب بنانا ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...