بوچھال کلاں ( نامہ نگار)سینئر صحافی خواجہ بابرسلیم محمود نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر وفاقی حکومت کی طرف سے پانچ اشیاء ضرورت سبسڈی پر فراہم کرنے کا عمل تو شروع ہوگیا ہے مگر صبح سے شام تک مرد وخواتین کی لمبی لمبی لائنیں تکلیف دہ ہیں اور شدید گرمی کے موسم میں کھلے آسمان تلے انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے جبکہ نمبر آنے پر یوٹیلٹی سٹورز کے اندر اگر گھی موجود ہے تو چینی کوئی نہیں آٹا ہے تو دیگر چیزیں کوئی نہیں اور اس طرح عوام ذلیل و رسو ہورہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر وافر مقدار میں ان اشیاء ضرورت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اور لوگوں کی لائنیں فوری طور پر ختم کی جائیں۔وہ لائی فرام چکوال پریس کلب اسٹوڈیو میں اظہار خیال کررہے تھے۔ پروگرام کے میزبان ذوالفقار میر نے بتایا کہ مہنگائی کے طوفانی پس منظر میں البتہ یہ خبر کوئی اچھی آئی ہے کہ ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا ہے اور بے شک توقع رکھنی چاہیے کہ ملک کی جو موجودہ معاشی صورتحال ہے اس کو بہتر بنایا جا سکے۔
یوٹیلٹی سٹورز پرانسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے، خواجہ بابرسلیم
Jun 26, 2022