فنکشنل لیگ عوامی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، شفقت شاہ

Jun 26, 2022

سکھر(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل صوبہ سندھ کے رہنما و ضلع سکھر کے صدر شفقت علی شاہ نے کہا ہے فنکشنل لیگ نے ہمیشہ ملک کی سلامتی و خوشحالی و عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے سندھ کے اقتدار پر عرصہ کئی دہائیوں سے قابض پی پی حکمرانوں نے سندھ اور سندھ کے باسیوں کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا سندھ کے شہری آج تک تعلیم ،صحت و بنیادی سہولیات سے محروم زندگی بسر کررہے ہیں سندھ کے دیہی و شہری حلقوں بلخصوص دریائے سندھ کے کنارے آباد شہری صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی چار نثار صدیقی ٹاؤن شاہ خالد کالونی میں فنکشنل لیگ کے زیر اہتمام بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منعقد کارنر میٹنگ میں شرکت کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔  تقریب میں یونین کمیٹی 4 جی ڈی اے کے نامزد کردہ چیئرمن محمد شاہد ملک و پینل کے اراکین سمیت علاقہ معززین  شفیع محمد میمن ، اعجاز علی میمن ، سہیل علی میمن ، نیاز علی میمن و میمن برادری،داھاریجو برادی ، وگن، برادری، سمیت مختلف برادریوں کے معززین ف لیگی رہنما ارباز علی عباسی ، عرض محمد سرکی،حافظ اویس سومرو، جاوید ملک سمیت معززین نے شرکت کی۔

مزیدخبریں