کندھکوٹ میں ضابطہ اخلاق پر  عمل کرائینگے‘ سرکاری حکام

Jun 26, 2022


کندھکوٹ( نامہ نگار ) کندھکوٹ ڈی آر او ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کی زیر صدارت بلدیاتی الیکشن کے انتظامی امور پر اجلاس ہوا ۔اجلاس میں الیکشن کمشنر محمد حنیف ،ایس ایس پی امجد احمد شیخ، رینجرز کرنل رائے جاوید اصغر، آر او ز اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آر او ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی واضح ہدایات ہیں کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تمام معاملات میں بلا تفریق ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیا جائے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور سب کے ساتھہ یکساں سلوک کیا جائیگا یہ اجلاس اس مقصد کو مربوط بنانے کے لیے منعقد کیا گیا ہے کہ سب مل کر ایک پیج پر کام کریں تاکہ بلدیاتی انتخابات کو احسن طریقے سے انجام دیا جا سکے پولنگ اسٹیشن پر سہولیات، اسٹاف کی موجودگی اور  لائٹنگ کے انتظامات مکمل کر لئے جائینگے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد حنیف نے بتایا کہ 104 مختلف کیٹیگریز کی سیٹیں بغیر مقابلے کے کلیئر ہو  گئی ہیں 97 میل اور 97 فی میل اور 224 کمبائنز جبکہ 418 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائینگے ۔حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کا انتظام پولیس اور رینجرز کریینگے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے واضح ہدایات ہیں کہ جس پر  عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ساتھہ ساتھہ ٹرانسپورٹ پلان کو بہتر بنایا جائیگا۔

مزیدخبریں