باندھی(نامہ نگار )پی پی ورکر اتحاد وارڈ 2 کے امیدوار عاقب ستار جمالی کی انتخابی ورک کے سلسلے میں پاور ریلی اور انتخابی جلسے نے سیاسی ماحول تبدیل کر دیا ہر طرف جیئے بھٹو جئے پی پی ورکر اتحاد کے نعروں کی گونج انتخابی ریلی فاروق ٹاون پہنچی تو ہزاروں افراد نے شاندار استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔ تفصیلات کے مطابق باندھی شہر میں سیاسی ماحول میں تیزی پی پی ورکر اتحاد کا بہت بڑا قافلہ رئیس عبدالواحد جمالی،محمد اعظم بروہی ،جی ایم خاصخیلی ایڈوکیٹ،عاقب ستار جمالی،جمن جمالی،شکیل احمد قریشی،عبدالطیف ڈاہری،احمد خان چانڈیو،ڈاکٹر عطا محمد غوری،شوکت لاشاری،وریام ببر،ہدایت اللہ جمالی، اور دیگر جمالی ہاوس سے روانہ ہوئے تو شہر میں جگہ جگہ پھولوں برسائے گئے وارڈ 2 فاروق ٹائون پہنچنے پر ہزاروں شہریوں کی زبردست نعرے بازی انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی ورکر اتحاد کے رہنماوں نے کہا کہ 26 جون کو عمر وارڈ 2 رحمن میں ٹی وی پر ٹھپے لگا کر عاقب ستار جمالی کو کامیاب کریں۔ باندھی شہر کی کیا تعمیر اور ترقی کے لیے کام کریگا اب عوام جھوٹے دعویداروں کو مسترد کر دیں جلسے سے پی پی ورکر اتحاد کے رہنما رئیس عبدالواحد جمالی،محند اعظم،جمن جمالی،ایڈوکیٹ جی ایم خاصخیلی، وریام ببر،ہدایت اللہ جمالی اور دیگر نے بھی خطاب کیا