ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے سینٹر لائزڈ حجام اور سیلون رجسٹریشن کے احکامات 

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے صوبہ بھر میں ہیپاٹائیٹس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے سینٹرلائزڈ حجام اور سیلون رجسٹریشن کرنے کیلئے احکامات جاری کرد یئے ہیں۔ پروگرام منیجر، ہیپاٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام پنجاب لاہور نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ  سینٹرلائزڈ حجام اور سیلون رجسٹریشن کے حوالے سے عملدرآمد کے اقدام تیز کریں۔اسی حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر علی مہدی  نے روزانہ کم از کم 05 پانچ سلیون معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن