ضلع کونسل وہاڑی کی آشیرباد‘ غیرقانونی ٹاؤنز میں پلاٹوں کی خریدوفروخت جاری

Jun 26, 2022

ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر)ضلع کونسل وہاڑی کے اہلکاروں کی مبینہ خاموشی کے باعث ٹبہ سلطانپور چوک میتلااورنواحی علاقوں میں واقعہ المدینہ ٹاؤن ،غوثیہ ٹاؤن ،335ڈبلیوبی،اڈاترگڑھ،211ڈبلیوبی،بہالواہ اوردیگر میں غیر قانونی ٹاؤنز میں پلاٹوں کی فروختگی بدستور جاری ہے حالانکہ عوامی شکایت پرسابق اسسٹنٹ کمشنر میلسی غلام مصطفیٰ نے المدینہ ٹاؤن سمیت دیگرٹاونزکوسیل کرکے پلاٹس فروختگی بندکرنے حکم دیاتھالیکن کچھ دن کے بعدسیلیں توڑدی گئیں اہل علاقہ عابد،عبدالصمد،شاہدمحمود،محمدفیاض،عبدالجبار،غلام فرید،وقمرعباس ودیگرنے ڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ خریدوفروخت
  

مزیدخبریں