سی پی او کا دورہ خواتین انسداد تشدد مرکز، مختلف شعبوں کا معائنہ

ملتان (نمائندہ خصوصی ) سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے خواتین انسداد تشدد مرکز ملتان کا دورہ کیاایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال اور ایس پی گلگشت ڈویژن حسن جہانگیر ان کے ہمراہ تھے  منیجر واک منزہ منظور بٹ اور ایس ایچ او واک سب انسپکٹر زینب ملک بھی اس دوران وہاں موجود تھیں ۔سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے واک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر منیجر واک منزہ منظور نے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفننگ دی ۔سی پی او ملتان نے اس دوران تمام افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد، جائیداد میں حصہ سے محروم رکھنا جیسے عوامل اسلامی تعلیمات سے عدم آگاہی اور معاشرتی تاریک پہلوؤں کے باعث ہیں ان کے تدارک کے لیے لوگوں کو آگاہی دینا ضروری ہے۔ اسلام نے خواتین کے حقوق کو تحفظ دیا ہے۔معاشرے میں خواتین پر تشدد کے رحجان پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا تدارک کیا جائے ۔ یہاں آنے والے شہریوں سے عزت سے پیش آئیں اور ان کے مسائل توجہ سے سن کر حل کریں۔ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے واک ( خواتین انسداد تشدد مرکز) اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے جو مظلوم خواتین کو اخلاقی، قانونی تحفظ اور طبی امداد کی مفت سہولیات فراہم کرتا ہے۔
خرم شہزاد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...