صوبائی  وزیر صحت سے نشتر سنڈیکیٹ ممبران کی ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

Jun 26, 2022

ملتان (خصوصی    رپورٹر  ) نشتر سنڈیکیٹ کے ممبران نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی قیادت میں گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت خواجہ سلیمان رفیق سے لاہور میں ملاقات کی۔ ممبران میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، ایم ایس ڈاکٹر محمد نبیل سلیم، پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نقوی، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان،  ڈینآف نرسنگ میڈم طاہرہ پروین، ڈاکٹر فواد خاکوانی اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر عاشق شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی، تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی کاموں سمیت نشتر یونیورسٹی اور ہسپتال کو درپیش چیلنجوں بارے صوبائی وزیر صحت کو بریفننگ دی فیکلٹی اور نرسنگ سٹاف کی  پوری کرنے پر درخواست کی۔ نشتر ٹو اور نشتر تھری کے منصوبوں سے متعلقہ مختلف امور کو بھی زیر بحث لایا گیا جس پر وزیر صحت نے وائس چانسلر کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں