خانیوال(خبر نگار)مسلم لیگ( ن) کے ضلعی نائب صدر میاں اکرام اللہ کمبوہ نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے اور یہی ہماری سیاست کا محور ہے بلاامتیاز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں تھانہ کچہری کی سیاست سے سخت نفرت ہے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
مرنا جینا علاقے کے عوام کے ساتھ ہے وہ اپنے ڈیرے پر معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی نان سٹاپ رفتار سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
عوامی مسائل کا حل سیاست کا محور‘ اکرام اﷲ
Jun 26, 2022