دنیاپور ( نامہ نگار )نااہل حکومت کی وجہ سے غریب عوام انتہائی مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سید مغیث شاہ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی حکومت نے جو آئے روز بجلی ‘پٹرول‘ گیس کی قیمتیں بڑھا رہی اس سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور غریب عوام سے اشیائے ضروریات زندگی دور ہوتی چلی جا رہی ہیں۔ سازش کے تحت آنے والی حکومت نے ہر چیز کی قیمت تین گناہ کر دی ہے عمران خان کے سوا اس ملک کو کوئی نہیں چلا سکتا ۔ عوام عمران خان کے ساتھ ہے ۔
نااہل حکومت نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا: مغیث شاہ بخاری
Jun 26, 2022