شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری‘ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیر میاں عبدالسلام قریشی‘ علامہ عرفان قادری‘ عبدالوہاب نورانی‘ وزیر احمد نورانی نے مشترکہ بیان میں کہا حکمرانوں کا طریقہ بن گیا ہے قرضہ لو جیب بھرو ادائیگی کے لئے عوام کا خون نچوڑو‘ ن لیگی حکومت نے آتے ہی ملک کا دیوالیہ نکال دیا حالات سے تنگ عوام پر چار سال کے بھوکے شیر نے حملہ کردیا آئی ایم ایف سے نجات جرت مندانہ اور اسلام پسند لوگ ہی لے سکتے ہیں امریکی غلام کبھی مغرب کی غلامی سے نہیں نکل سکتے ملک کے بڑے عہدوں پر فائز ذمہ داران پر ٹیکس لگانے کی بجائے حکمران غریب عوام پر ٹیکس لگارہے ہیں۔ احسن اقبال کو چائے کی ایک پیالی پینے کا مشورہ دینے پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے شرم کا مقام ہے یہ حکمران قوم سے روٹی کا حق بھی چھین رہے ہیں۔