چھینگڈو(شِنہوا)کیا آپ نے اس اختتام ہفتہ پر گرین وے کا چکر لگایا؟" چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھینگڈو میں کھیلوں سے محبت کرنے والے افراد آپس میں ملتے وقت سب سے پہلے ایک دوسرے سے یہی پوچھتے ہیں۔100 کلومیٹر پرمحیط یہ گرین وے راونڈ اباٹ ہزاروں مقامی افراد کو سائیکل چلانے، دوڑنے اور چلنے کے اپنی طرف کھینچ رہا ہے جن میں 19 سالہ پاکستانی لڑکی نورعثمان بھی شامل ہے۔ایک حالیہ ویک اینڈ پر، نور عثمان اور اس کے والد عثمان علی نے بھی اس راونڈ اباٹ کا ایک چکر مکمل کیا۔ زیادہ تر لوگ سائیکل پر آٹھ گھنٹے میں اس کا ایک چکر مکمل کرلیتے ہیں اور کچھ چار سے پانچ گھنٹے میں ایسا کرلیتے ہیں۔100 کلومیٹر پر محیط یہ گرین وے راونڈ اباٹ چھینگڈو میں تیان فو گرین وے سسٹم کا حصہ ہے جسے شہرکے رانڈ اباٹ ایکسپریس وے کے ساتھ متعدد قدرتی مقامات کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ یہ اس وقت چین کا سب سے لمبا اربن راونڈ اباٹ ہے جو 78 لینڈ سکیپ پلوں اور 121 ماحولیاتی پارکس کوآپس میں جوڑتا ہے۔ چونکہ 100 کلومیٹر گرین وے ایک دائرے کی طرح گول ہے ، اس لیے یہاں لوگ 100 کلومیٹر گرین وے سائیکل مکمل کرنے کو "ڈرائنگ سرکل" کہتے ہیں۔نور نے کہا کہ تیان فو گرین وے پر سائیکل چلانا ایک زبردست تجربہ تھا۔ کسی بھی سائیکل سوار کے لیے اس گرین وے پر دیکھنے کو بے پناہ مناظر ہیں۔ راستے میں بہت سے پارکس ہیں، اس پر رائڈنگ کرتے ہوئیہم بہت سے مقامی لوگوں کے پاس سے گزرتے اور اپنے چینی دوستوں کے ثقافتی رویوں سے سیکھتے ہیں۔ نور نے کہا کہ راستے میں زبردست وینڈنگ مشینیں اور گرین وے کے ساتھ ساتھ انناس، تربوز اور نوڈلز فروخت کرنے والے موجود ہیں۔یہ واقعی ایک اچھی سہولت ہے کہ جب آپ لمبی رائڈنگ کے لیے باہر ہوں تو ایسی چیزیں کھانے سے شوگر لیول نارمل رکھا جاسکتا ہے۔نور کی چھوٹی بہن 16 سالہ ماہا نے بھی اپنے والدین کے ساتھ 100 کلومیٹر کا چکر مکمل کیا جس کے دوران اس نے مناظر کی تصویر بنائیں۔نور کی فیملی آٹھ ماہ قبل اسلام آباد سے اپنے والد کی ورکنگ ٹرانسفر کے ساتھ چھینگڈوآئی تھی۔نور، چھینگڈو آنے کے ابتدائی دنوں کے دوران اگر چہ غیر مانوس ماحول اور زبان کی رکاوٹ کے حوالے سے پریشان ہوئی تاہم یہ خاندان جلد ہی مقامی کھیلوں کے ماحول میں رچ بس گیا،نور نے شِنہوا کو بتایا کہ گرین وے کی بدولت، ہم نے جلد ہی چھینگڈو کے طرز زندگی کواپناتے ہوئییہاں کی زندگی بارے گہری سمجھ بوجھ حاصل کرلی۔گرین وے بھرپورسرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق، 7 روزہ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران43لاکھ سے زیادہ لوگوں نے چھینگڈو میں گرین وے کا دورہ کیا۔تیان فو گرین وے 1ہزار414 پارکس کے ساتھ تقریبا5ہزار327 کلومیٹرلمبا ہے جسے مستقبل میں16ہزار900کلومیٹر کرنے کا ہدف ہے۔باغ جیسے شہر میں رہنا ایک منفرد سبز تجربہ ہے۔
سائیکلنگ سرکل