ایف آئی اے  کی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات بنانیوالا ایجنٹ گرفتار

Jun 26, 2022

اسلام آباد(جنرل رپورٹر)ایف آئی اے انسدادانسانی سمگلنگ سیل نے جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا، خود کو پاکستانی ظاہر کرکے افغانی باشندے کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی دوران میگریشن کلیئرنس مسافر محمد عمران ولد محمد نواز نے ورک ویزے پر سعودی عرب جانے کے لیے اپنی سفری دستاویزات پیش کیںجس پر شبے کی بنا پر امیگریشن سٹاف نے مسافر سے سفری دستاویزات کے حوالے سے جانچ پڑتال کی سرسری دریافت پر مسافر نے خود کو افغانی باشندہ تسلیم کیا جس پر شفٹ انچارج سب انسپکٹر راشد علی نے مسافر کو آف لو ڈ کر کے تھانہ  اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کیا مسافر کی نشاندہی پر جعلی دستاویزات بنا کر دینے والا ایجنٹ حضرت حسین ولد حافظ بشیر کو بھی گرفتار کر لیا گیامذکورہ ایجنٹ اور مسافر کے خلاف تھانہ اے ایچ ٹی سی اسلام آباد  میں مقدمہ نمبر 159/22 درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے،ڈائریکٹر اسلام آباد زون کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات کے مطابق جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ایجنٹوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ دریں اثناء انسانی سمگلنگ میں ملوث 3ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا،ایف ائی اے پنجاب زون ون نے لینڈ روٹ انسانی سمگلر احسان اللہ کو گجرات سے گرفتار کر لیا، ملزم غیر قانونی طریقے سے بذریعہ لینڈ روٹ ایک ڈیپورٹی کو ترکی بھیجنے میں ملوث تھا، ملزم کے خلاف ایف ائی اے گجرات نے مقدمہ نمبر 67/2022 درج کیا جس کی مزید تفتیش جاری ہے،ایف ائی اے گجرانوالہ نے لینڈ روٹ ایجنٹ خرم شہزاد سکنہ گجرانوالہ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم مقدمہ نمبر 104/2022 میں مطلوب تھا،ایک اور کاروائی ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلر نیئر شوکت جاوید کو گرفتار کر لیا، ملزم اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کوئٹہ کو مقدمہ نمبر  15/2022 میں مطلوب تھا۔ انسانی سمگلر نئیر شوکت جاوید بلوچستان پولیس کے انسپکٹر امین جعفر، ایجنٹ مزمل، ایجنٹ بسم اللہ، ایجنٹ نیرو ولسن، ایجنٹ عادل کاکڑ کے ساتھ مل کر غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو بارڈر پار کروانے میں ملوث تھا، مقدمے میں نامزد دیگر ملزموںکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایجنٹ

مزیدخبریں