خواتین کومعاشی طورپربااختیاربنائے بغیر ترقی ممکن نہیں: بیگم ثمینہ علوی 

Jun 26, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہاہے کہ خواتین کومعاشی طورپربااختیاربنائے بغیرکوئی بھی ملک ترقی اورخوشحالی کی منزل حاصل نہیں کرسکتا، پسماندہ اورکم ترقی یافتہ علاقوں کی خواتین کو ہنراورروزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کویہاں انڈس ہیریٹیج ٹرسٹ کے زیراہتمام خواتین ہنرمندوں کی بنائی ہوئی اشیا کی نمائش سے مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ خاتون اول نے کہاکہ  بالخصوص کم ترقی یافتہ اوردوردراز علاقوں میں رہنے والی خواتین کوبااختیاربنانا وقت کی ضرورت ہے، خواتین کوہنر اورروزگارکے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے جامع اورمربوط کوششوں کی ضرورت ہے، روایتی دستکاریوں اورہنرکے زریعہ پسماندہ اورکم ترقی یافتہ علاقوں کی خواتین کوروزگارکے مواقع فراہم کرنے سے نہ صرف خواتین کوبااختیاربنانے بلکہ   ملکی ترقی اورخوشحالی کوششوں کوتقویت ملیگی۔  خاتون اول نے نمائش کے انعقاد پرٹرسٹ کے منتظمین کومبارکباددی۔بعدازاں انہوں نے کیک کاٹا اورفیتہ کاٹ کرنمائش کاافتتاح کیا، انہوں نے نمایش کادورہ کیا اوردیہی علاقوں کی خواتین کی بنائی ہوئی اشیا میں گہری دلچسپی ظاہرکی۔قبل ازیں انڈس ہیریٹیج ٹرسٹ کی عہدیدارصدیقہ ملک نے خاتون اول اورمہمانوں کاخیرمقدم کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹرسٹ ملک میں پسماندہ اوردیہی علاقوں کی خواتین کوہنرفراہم کرنے میں اپناکرداراداکررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک ٹرسٹ کے تحت 10 ہزارخواتین کوتربیت فراہم کرکے انہیں معاشی طورپرخودمختاربنایاگیاہے۔ اسی طرح پاکستان میں رجسٹرڈ 500 افغان خواتین کوکامیابی سے ہنرسکھایاگیا۔
بیگم ثمینہ علوی 

مزیدخبریں