زیادتی کیس،سرکاری افسر  کی ضمانت مسترد ،دوسرے  مجرم کوعمر قید ،1 لاکھ روپے جرمانہ

ملتان،اڈاپل14  (سپیشل رپورٹر،نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں سکیل 18 کے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بہاولپور شیخ محمد طاہر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی ہے۔کیونکہ پولیس مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہی تھی۔ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے ۔ اڈاپل14 سے نامہ نگار کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہانیاں عدنان طارق نے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں درج مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم مجاہد حسین کو جرم ثابت ہونے پرعمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے مجرم مجاہد حسین پر گھر میں گھس کر آٹھ سالہ بچی کے ساتھ زنا بالجبر کا الزام تھا۔
جرمانہ 

ای پیپر دی نیشن