مظفرگڑھ، میاں چنوں (نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مظفرگڑھ میں مضر صحت آئسکریم اور قلفیاں بنانے اور جعلی پیکنگ کرنے والے پروڈکشن یونٹ کو بند کردیا گیا، کاروائی کے دوران فیکٹری سے 1170 آئس لولیز اور 27 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل برآمد کرلیا گیا پروڈکشن یونٹ کے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ڈی جی فوڈ اٹھارٹی شعیب جدون نے کہا کہ میاں چنوں میں واقع سپائسز سیل پوائنٹ ملاوٹی مصالحے فروخت کر رہا تھا۔مضر صحت سرخ مرچیں برآمد کرکے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے انہوں نے مذید کہا کہ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ایسے ہی ملاوٹ مافیا کا پیچھا کرتی رہے گی۔لودھراں سے خبر نگار نمائندہ نوائے وقت کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے چھاپہ مار کر 600 لٹر گاڑھا دودھ تلف کردیا ۔ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرواکے سامان ضبط کرلیا گیا۔
معروف برانڈز کی جعلی پیکنگ ‘ آئسکریم پروڈکشن یونٹ بند ،ناقص دودھ تلف
Jun 26, 2022