مقاماتِ مقد سہ (1)

غار حرا - جبل نور : مکہ مکرمہ کی مقدس سر زمیں پر غار حرا ایک دشوار پہاڑ پر وقع ہے ۔جو کہ بڑی عزت اور عظمت والا مقام ہے ۔ یہاں اللہ کے پیارے حبیب اعلان نبوت سے پہلے کئی کئی دن تشریف فرما رہتے ۔ ام المئومنین حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا آپ کے لیے کھانے پینے کی چیزیں کھجوریں ، ستو اور پانی وغیرہ لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوتیں ۔ یہ وہ غار ہے جہاں نبی آخر الزماں ﷺ پر نزول قرآن کا آغازہوااور حضرت جبرائیل علیہ السلام پہلی وحی لے کر حاضر ہوئے ۔ اہل ایمان محبت شوق اور عقیدت کے ساتھ اس مقام کی زیارت کرتے ہیں اور نوافل اد ا کرتے ہیں ۔
 غار ثور : مکہ مکرمہ کے با برکت شہر کے ساتھ یہ غار بہت دشوار گزار مقام پر واقع ہے ۔ اللہ پاک کے حکم سے جب نبی کریم ﷺ نے ہجرت فرمائی تو ابتدائی طور پر غار ثور میں قیام فرمایا ۔ حضرت سیدنا ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ آپ ﷺ کے ساتھ تھے ۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ کفار مکہ آپ کو تلاش کرتے کرتے اس مقا م پر پہنچ گئے ۔ ان کے پائوںنظر آ رہے تھے اور آوازیں بھی سنائی دے رہی تھیں ۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا کہ وہ آ گئے ہیں ۔ تو اللہ کے پیارے حبیب ﷺ نے فرمایا کہ غمگین نہ ہو بیشک اللہ تعالی ہمارے ساتھ ہے ۔ اس پاکیزہ غار کو بھی رسول اللہ ﷺ کی میزبانی اور برکت کا شرف حاصل ہوا ۔
مقام ملتزم : کعبۃ اللہ میں بڑی عظمت و شان اور دوعائو ں کی قبولیت والی جگہ مقام ملتزم ہے ۔ یہ کعبۃ اللہ کے دروازے کی دہلیز کا نیچا والا حصہ ہے ۔ کعبہ کی دیوار کے ساتھ کھڑے ہو کے ہاتھوں کو بلند کر کے دہلیز کو پکڑ کر بار گاہ ر ب العزت میں دعائیں کی جاتیں ہیں ۔چشم تصور سے دیکھیں کہ کتنے بر گزیدہ انبیاء و رسل نے اس مقام پر دعائیں مانگیں تھیں ۔
ہمارے آقا ومولا ﷺاپنا سینہ مبارک دیوار کعبہ کے ساتھ لگا کر اور اپنا چہرہ مبارک ساتھ لگا کے اس مقام پر دعائیں مانگیں ۔حجر اسود : یہ وہ مبارک پتھر ہے جس کا بوسہ لینا یا چومنا ہر صاحب ایمان کی دلی خواہش ہوتی ہے ۔ جس مقام سے طواف کعبہ کا آغا ز ہوتا ہے ۔ جس کو رسول پاک ﷺ نے چوما ۔ 
حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے حجر اسود کو مخاطب کر کے کہا کہ اے حجر اسود میں تجھے اس لیے چومتا ہوں کہ میرے آقا ﷺ نے تجھے چوما ۔میزاب رحمت : رحمت کا پر نالہ جو کہ خانہ کعبہ کی چھت کے ساتھ نصب ہے یہ بھی مقام قبولیت ہے ۔ اس مقام پر بھی دعائیں کی جاتیں ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...