بھیرہ سے پیر فاروق شاہ‘ خوشاب کے ملک احسان پی ٹی آئی چھوڑ گئے

Jun 26, 2023


بھیرہ+ خوشاب (نامہ نگار+ این این آئی) تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 82 پیر فاروق بہاﺅالحق شاہ نے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے۔ مزید براں سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر اور قومی اسمبلی حلقہ این اے 94 خوشاب سے ملک احسان اللہ ٹوانہ نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔ احسان اللہ ٹوانہ نے سوشل میڈیا پر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ احسان اللہ ٹوانہ نے کہا کہ خرابی صحت کی وجہ سے پارٹی کے لیے خدمات سر انجام نہیں دے سکتا۔ 9 مئی کے واقعات کی سخت مذمت کرتا ہوں۔
پی ٹی آئی / الگ

مزیدخبریں