سوات: امیر مقام کے قافلے کو دوسرے روز حادثہ، 3 اہلکار زخمی، مشیر وزیراعظم محفوظ رہے 


سوات (نوائے وقت رپورٹ) خوازہ خیلہ میں جلسے سے واپسی پر مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کے قافلے کو حادثہ پیش آیا جس میں انجینئر امیر مقام محفوظ رہے تاہم پولیس وین الٹنے سے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ایک روز پہلے امیر مقام حملے میں بھی محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق امیر مقام کے قافلے میں شامل پولیس وین بے قابو ہوکر امیر مقام کی گاڑی سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی۔ حادثے میں امیر مقام محفوظ رہے اور پولیس وین کے اہلکار زخمی ہو گئے۔ مشیر وزیراعظم نے خود گاڑی سے اتر کر الٹی ہوئی پولیس وین کو سیدھا کرنے میں مدد کی اور اہلکاروں کا احوال دریافت کیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تین اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
امیر مقام/حادثہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...