بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جاں بحق ، بلوچستان میں سیلاب 


شیخوپورہ‘ فیروزوالا‘ نارووال‘ گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت‘ نوائے وقت رپورٹ) سیالکوٹ‘ نارووال اور شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرانے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ نارووال کے علاقے قلندر آباد میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شیخوپورہ کے منڈیالہ گا¶ں میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لاہور روڈ کی آبادی نظام پورہ (ڈھاکہ) چٹھہ کالونی کے رہائشی عبدالرو¿ف کا 8 سالہ بیٹا عبدالہادی اپنے محلہ دار دس سالہ زوہیب کے ہمراہ بارش کے پانی میں نہا رہے تھے کہ اچانک پاﺅں پھسل جانے کے باعث قریبی نہر میں جا گرے۔ ریسکیو اور لوگوں نے جدوجہد کرکے دس سالہ زوہیب کو پانی سے باہر نکال لیا جبکہ آٹھ سالہ عبدالہادی نہ مل سکا۔ ریسکیو کے عملے کی طرف آپریشن جاری ہے۔ شیخوپورہ گرڈ سٹیشن میں لگے ٹرانسفارمر میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پاکر ریسکیو اہلکاروں کی فائر فائٹنگ ٹیم نے مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم آتشزدگی کے باعث ٹرانسفارمرز کو پہنچنے والے نقصان کے باعث شہر بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوا، حافظ آباد روڈ چک شاہ پور میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان بحق اور ایک جھلس کر زخمی ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ 6افراد مقامی جنازہ گاہ میں بیٹھے تھے کہ شدید بارش کے دوران گرنے والی آسمانی بجلی کی زد میں آگئے اور شدید جھلس جانے کے باعث 37سالہ محمد عاطف جاں بحق جبکہ 45سالہ محمد شفیق زخمی ہوگیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ دیگر افراد خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ سبھی افراد چک شاہ پور کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ کے نواحی علاقہ منڈیالہ گا¶ں نزد غریب آباد آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، منڈیالہ کا رہائشی 40سالہ راشد علی جانوروں کے باڑے کے اوپر بارش کے پانی کا نکاس ٹھیک کر رہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔ شیخوپورہ میں ایک گھنٹے کی موسلادھار بارش سے شہر کے نشیبی علاقے، کاروباری مراکز بازار زیرآب آ گئے۔ جبکہ مختلف بیمنوں میں پانی داخل ہونے سے تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ میونسپل کمیٹی کا عملہ کی سست روی کے باعث رات گئے تک پانی کا انخلاءنہ ہو سکا۔ تیز آندھی‘ گرج چمک کیساتھ بارش کے باعث آسمانی مکملی گرنے سے شیخوپورہ کے علاقہ شرقپور روڈ بدو مرادے کے قریب 500 کے وی کے گرڈ سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ تیز آندھی کے باعث ہائی ٹرانسمیشن لائن اور مکلی کے پول گر گئے۔ مکلی کے پول گرنے سے شرقپور روڈ کی ٹریک بھی بند ہو کر رہ گئی۔ 500 کے وی کے گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے مختلف قصبات کے 5 گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے تمام علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ ادھر چمن کے علاقوں شیلا باغ‘ شاخہ اور تویہ اچکزئی میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اﷲ میں سیلابی ریلے میں بچہ بہہ گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ زیارت میں طوفانی بارش سے کئی مقامات پر سیلابی ریلے سے کئی سیاح پھنس گئے۔ کوہلو کے علاقوں گاڑدورغ‘ ملک زئی‘ ڈیری فارم‘ سنجاڑ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ پانی نشیبی علاقوں میں گھروں میں داخل ہو گیا۔ کوئٹہ میں بارش کے بعد بجلی کے بریک ڈا¶ن سے شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو کے مطابق سیلابی ریلوں ک رخ رہائشی علاقوں سے موڑا جا رہا ہے۔ حفاظتی بند باندھے جا رہے ہیں۔ گوجرانوالہ اور گردونواح کے علاقوں میں تیز آندھی کے بعد بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش/ 14 جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...