آزاد کشمیر کابینہ کے 27 نئے وزرا نے حلف اٹھالیا، مجموعی تعداد 29 

Jun 26, 2023

اسلام آباد(وقائع نگار+نوائے وقت رپورٹ ) آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع کردی گئی اور مزید 27 نئے وزرا نے حلف اٹھالیا جس کے بعد کابینہ ارکان کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی۔ حلف اٹھانے والے وزرا میں پی ٹی آئی کے 15 منحرف، پیپلزپارٹی کے 9 اور ن لیگ کے 3 ارکان شامل ہیں۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نو منتخب کابینہ سے مظفرآباد میں حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے وزرا میں سردار محمد حسین خان، عامر عبدالغفار لون، سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، عبدالوحید، چوہدری ارشد حسین، محمد احمد رضا قادری، چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان، راجہ محمد صدیق، چوہدری محمد اکبر، جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد جاوید ایوب، سردار عامر الطاف، اظہر صادق، نثار انصر، چوہدری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، ظفر اقبال ملک، فہیم اختر، چوہدری یاسر سلطان، جاوید بٹ، محمد عاصم شریف، چوہدری عامر یاسین، قاسم مجید اور ضیاالقمر شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں