حافظ آباد: حمزہ شہباز کی سائرہ افضل تارڑ کے گھر آمد‘ بھائی کی وفات پر تعزیت


حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) سابق وزےراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے گذشتہ روز حافظ آباد کے علاقہ کولو تارڑ میں سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے گھر پہنچ کر ان کے بھائی اور بزرگ لےگی رہنما چوہدری افضل حسےن تارڑ کے اکلوتے بےٹے ناصر حسین تارڑ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی قائد میاں نواز شریف کی جانب سے بھی سائرہ افضل تارڑ سے تعزیت، ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز شرےف نے محترمہ سائرہ افضل تارڑ اور چوہدری افضل حسےن تارڑ کی مسلم لیگ (ن) کے لیے گراں قدر خدمات کو بھی سراہا۔ بعدازاں حمزہ شہباز شرےف سے مسلم لےگ ن کے ضلع صدر محمد بخش تارڑ، گوجرانوالہ ڈوےزن کے سےنئر نائب صدر محمود صادق دھوتھڑ، لےاقت عباس بھٹی، سےد شعےب شاہ اور دےگر ضلعی راہنماﺅں شےخ گلزار احمد، رائے جہانگےر علی کھرل، عابد احسان چٹھہ، رائے قمر عباس، محمد زمان بھون، رےاض احمد تارڑ، شمشاد پروےز اور نواز گوہر، خالد محمود بٹ، بشارت رضا بٹ، چوہدری مراد بخش، زاہد حسےن بھٹی، شعےب ارائےں نے بھی ملاقات کی اور ضلعی، سےاسی صورت حال سے آگاہ کےا۔
حمزہ شہباز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...