شیخوپورہ :نوائے وقت کی خبر پر ایکشن،ہسپتال میں بدنظمی پر وزیر اعلیٰ کانوٹس


 شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں بدنظمی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی پر لیٹ آنے اور دل وارڈ میں کمپیوٹر آپریٹر کے نہ ہونے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی ابتر حالت کی خبریں نوائے وقت میں شائع ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور صوبائی سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے سخت نوٹس لیا جس پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تےمور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عثمان جلیس ،اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم نے ہسپتال کا دورہ کیا جہاں مریضوں اور لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دیئے ٹراما سینٹر میں ویل چیئر سٹریچر نہ ہونے اور ہسپتال کے مختلف وارڈز میں ایئر کنڈیشنڈ فعال نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے سخت نوٹس لیا اور ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ۔

ای پیپر دی نیشن