موبائل ایجوکیشن، طلبہ کا فاطمہ جناح روڈ پر روڈ سیفٹی آگاہی واک


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )موبائل ایجوکیشن یونٹ ایم ٹو ساوتھ اور شیخوپورہ کے طلبہ کی جانب سے فاطمہ جناح روڈ پر روڈ سیفٹی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکٹر کمانڈر ایم ٹو ساوتھ ایس پی فیصل اکرم اور شیخوپورہ کی صحافی برادری اور طلبا نے شرکت کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم نے کہا کہ شہروں کے اندر اور مین ہائی ویز پر موٹر سائیکل کے حادثات کی شرح 40 فیصد ہے اور سب سے زیادہ شرح اموات بھی موٹرسائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کی ہے،انہوں نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر موبائل فون کا استعمال دوران ڈرائیونگ بہت زیادہ ہو رہا ہے اور حادثات اور ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ کی بڑی وجہ ڈرائیورز کا موبائل فونز استعمال کرنا ہے روڈ سیفٹی واک میں کالج کے ڈائریکٹر محمد مجاہد شامی اور طلبا نے شرکت کی اور عوام کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی۔
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...