قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)سہارن چٹھہ میں زمین کے تنازعہ پر فریقین کی اندھا دھند فائرنگ،ایک جاں بحق،دو زخمی،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ کے نواحی گاﺅں سہارن چٹھہ کے رہائشی ساجدچھٹہ اسی گاﺅں کے انور چٹھہ کے ساتھ کافی عرصہ سے زمین کے تنازع چل رہاتھا کہ گزشتہ روز دونوں قریقین آمنے سامنے آگئے اور توں تکرار پر ساجد چٹھہ نے طیش میں آکر پسٹل سے سیدھے فائر کھول دیئے جو کہ انور چٹھہ اور ریاض چٹھہ کو لگے جس کے نتیجہ میں 40سالہ انور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جبکہ ریاض کی ٹانگ پر گولی لگی اور وہ زخمی ہوکر گر گیا۔جوابی وار میں ملزم ساجد چٹھہ کے سر اور جبڑے پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔مضروبین کو طبی امداد کے لیے آر ایچ سی ہسپتال علی پور چٹھہ منتقل کر دیا گیا ہے۔نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد منتقل کردیا ۔