اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائیاں، کم وزن کی روٹی پر متعدد ہوٹل مالکان کو جرمانے

Jun 26, 2023


نوشہرہ ورکاں+قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) عوامی مفاد میں اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائیاں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے مختلف ہوٹلوں اور پٹرول پمپس چیک کئے کم وزن کی روٹی پر متعدد ہوٹل مالکان کو جرمانے جبکہ غیر معیاری پٹرول اور پیمانے میں کمی بیشی پر ایک پٹرول پمپ سیل اور بعض کو جرمانے کئے انہوں نے تتلے عالی روڈ شرقی غلہ منڈی میں قائم قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹ کا دورہ کیا اور انچارج انتصار سلطان کو انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی بعد ازاں انہوں نے دیہی مرکز مال چک چوہدری کو چیک کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کے انتظام کو بہتر بنانے اور سائلین کے لئے صاف و ٹھنڈے پانی کے انتظام کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد عامہ کے خلاف کوئی بھی اقدام ناقابل برداشت ہے قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں