قادیانی غیرمسلم ، اسلامی شعائرہرگزاستعمال نہیں کرسکتے:شعیب الرحمن قاسمی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) چاروں مسالک علماءکونسل(تحفظ ختم نبوت) کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی، سینئررہنمامیاں محمد اسلم ندیم نقشبندی،مولانامحمدحنیف حقانی،علامہ عاشق حسین رضوی،مولاناعبداللہ روپڑی،علامہ وقارالحسنین نقوی،قاری خالد محمود،علامہ ضیاء الرحمن فاروقی اورمولانارحمت اللہ لاشاری نے کہاکہ مذہب اسلام وآئین پاکستان کی روح سے قادیانی غیرمسلم ہیں اس لیئے قادیانی اسلامی شعائرہرگزاستعمال نہیں کرسکتے۔ قادیانی فتنہ کاہر عید قربان پردھوکہ دہی کیلئے قربانی کرنااورعیدکے دیگراسلامی شعائراستعمال کرنامسلمانوں کواشتعال دلاکرامن تباہ کرناہے۔ حکومت وانتظامیہ قادیانی فتنہ کوآئین وقانون کاپابندبنائے اورقادیانی گروہ کی اسلام دشمن سرگرمیاں روکے ورنہ اس ضمن میں مسلمانوں کے اندر پایاجانیوالا شدیداضطراب اورغم وغصہ کسی بڑی دینی تحریک کاموجب بن سکتاہے اورپھرحالات کے خراب ہونیکی تمام تر ذمہ داری قادیانی فتنہ پرہی عائدہوگی۔

ای پیپر دی نیشن