فیروز والہ : ڈکیتی ‘چوری کی متعدد وارداتیں ‘شہری لاکھوں نقدی ‘قیمتی اشیاءسے محروم 

Jun 26, 2023


فیروزوالہ( نامہ نگار)ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں کی لوٹ مار‘ لاکھوں مالیت کے زیورات ‘نقدی اور قیمتی گاڑیاں چھین کر لے گئے ۔لاہور روڈ کی آبادی خان پور نہر کے قریب ڈاکو قربانی کےلئے جانور خریدنے کےلئے آنے والے نوجوان اسد صادق سے ڈیڑھ لاکھ روپے رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے ۔اوورسیز پاکستانی شہباز احمد کے گھر کام کرنے والی دو خواتین نے گھر سے 25 تولے زیورات چوری کر لئے جن کی مالیت 55لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکو لاہور کے تاجر عرفان سے ساڑھے تین لاکھ روپے رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔ اسی علاقے میں ڈاکوو¿ں نے دو سگے بھائیوں اسامہ اور نعمان کو روک کر ان سے موٹر سائیکل نقدی اور 2موبائل چھین کر لے گئے۔ رانا ٹاو¿ن کے قریب ڈاکو ناصر خان کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر کی قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ رچنا ٹاو¿ن کے قریب ڈاکو متعدد افراد سے نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔

مزیدخبریں