حافظ آباد: پانی لگانے کاتنازعہ، 5بااثر ملزمان کا دو محنت کشوں پر تشدد


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی گاﺅں چک غازی مےں زمےن کو پانی لگانے کے تنازعہ پر 5بااثر ملزمان نے دوغرےب محنت کش افراد کو مبےنہ طور پر اغواءکرلےا اور بعدازاں ملزمان نے مغوےان کو دھوپ مےں لٹا کر ان پر ظالمانہ تشدد کےا جس پر پولےس نے انکے خلاف مقدمہ درج کرلےا۔ تفصےلات کے مطابق جمےل اختر کے دو ملازمےن محمد اجمل اور اوےس نواب اسکی زرعی اراضی پر پانی لگانے گئے تو مخالف فرےق نے کھال بند کر کے اپنی زمےن کو پانی لگا رکھا تھا جس پر دونوں ملازمےن نے کھال کو کھول کر جمےل اختر کی زمےن کو پانی لگالےا ۔اس رنجش پر پانچ ملزمان عامر رےاض عرف عامری، اسکے مسلح ساتھی وہاں آگئے جنھوں نے دونوں ملازمےن محمد اجمل اور اوےس کو اغوا کر لےا اور اپنی زمےن کے قرےب اےک کمرے کے باہر دھوپ مےں لٹا کر ان پر ظالمانہ تشدد کےا اور بعدازاں ملزمان فرار ہوگئے۔پولےس نے مقدمہ درج کرلےا۔ 

ای پیپر دی نیشن