فیروزوالہ( نامہ نگار) راوی سیفن سے نامعلوم نوجوان کی دونوں ٹانگیں باندھی ہوئی اور تشدد زدہ نعش برآمد‘ فیروزوالا پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال بھجوا دیا۔ راوی سیفن پر سیر کیلئے آنے والے نوجوانوں نے اجنبی نوجوان 30 سالہ تشدد زدہ پڑی ہوئی دیکھ کر فیروزوالا پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر قریبی آبادیوں کے شہریوں سے شناخت کےلئے رابطہ کیا مگر اجنبی نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آئیں گے۔