فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈی ایس پی سی آئی اے شیخوپورہ سید عدنان بخاری کی زیر نگرانی انسپکٹر سی آئی اے صدر نصیر احمد خان نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عرصہ دراز سے ڈکیتی، راہزنی کی درجنوں وارداتوں اور مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرمان اشتہاریوں ریاض عرف غوث عرف ملنگی اور طارق کوگرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی 1عدد موٹر سائیکل قیمتی موبائل فون اور جدید اسلحہ برآمد کرنے کےساتھ ساتھ ڈکیتی کے متعدد مقدمات بھی ٹریس کر لئے۔مجرمان اشتہاری علاقہ تھانہ میں خوف و حراس کی علامت بنے ہوئے تھے۔