جرائم پیشہ عناصر کا نیٹ ورک توڑنے‘قبضہ گروپوں کےخلاف فوری ایکشن کا حکم


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید ناصر علی رضوی نے کہا ہے کہ ہمیں اس وردی کا حق ادا کرنا ہے اور یہ فرض صرف مظلوموں کا سہارا بن کر ہی ادا کیا جا سکتا ہے۔پولیس کی ملازمت کوخلق خدا کی خدمت اور عبادت سمجھ کر کریں۔ہماری عزت اس یونیفارم کی عزت سے وابستہ ہے،بدنیتی ہر گز برداشت نہیں کی جائےگی۔ اچھی کارکردگی کے حامل افسران کی ہرسطح پر پذیرائی کی جائےگی جبکہ کارکردگی بہتر نہ بنانے والے ایس ڈی پی اوز کو سرنڈر کر دیا جائےگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سرکل افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی پالیسی کے مطابق خواتین اور بچوں کےساتھ بدسلوکی کے واقعات کی رپورٹ فوراََ درج کی جائے۔ایف آئی آر کے اندراج میں ہر گز تاخیر نہ ہو۔ ایس ڈی پی اوز سنگین جرائم سمیت کرائم اگینسٹ پراپرٹی کی کالزپر خودجائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایس ایچ اوز سینئر افسران کووقوعہ بارے حقائق پر مبنی درست رپورٹس دیں۔صوبائی دارلحکومت میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بہترین حکمتِ عملی اپنائیں۔پرائیویٹ گن مین لے کر شہر میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنزنے جرائم پیشہ عناصر کا نیٹ ورک توڑنے اور قبضہ گروپوں کےخلاف فوری ایکشن لینے کا حکم دیا۔ شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔موٹر سائیکل چوری اورراہزنی کی وارداتوں کے انسداد کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ کے واقعات ناقابلِ قبول ہیں۔شہر میں نشیوں اور بھکاریوں کےخلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ الائیڈڈیپارٹمنٹس کےساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کی طرف سے موصول استغاثوں پر فوری پرچہ دیا جائے۔ سید علی ناصر رضوی نے تھانوں کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر جزل ہولڈاپ،سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے جانے کا بھی حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...