حکمران اشرفیہ کو اشرافیہ کوریلیف دینے کی بجاے غریبوں کو دیں:عابد حسین صدیقی 

Jun 26, 2023


لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران اپنا اور سرکاری افسران کا مفت پیٹرول اور مختلف قسم کے جو دوسری سہولتوں جن میں بجلی گیس ٹیلی فون پانی کے بلوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں وہ سب ختم کریں تاکہ عوام سے بوجھ کم ہو۔ اس ریلیف کو اشرافیہ کو دینے کی بجاے غریبوں کو دیا جائے۔ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ واپس لیا جاے اور عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں جو کمی ہوئی ہے اسکا براہ راست فائدہ عوام کو دیا جائے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت سو روپے مقرر کی جائے ایسا کرنے سے معاشی صورت حال خود بخود بہتر ہو جائے گی۔ اگر ڈار صاحب بہتری نہیں لاسکتے تو الگ ہو جائیں اور خزانہ کسی جیالے کے سپرد کردیں جیالے خود ہی معاشی صورت حال کو بھی بہتر کر لیں گے۔

مزیدخبریں